ایئر بیگ سسٹم میں خرابی، ٹویوٹا نے 2.27 ملین کاریں واپس منگوا لیں

جمعرات 12 جون 2014 08:18

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے ایئر بیگ سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر سے 2.27 ملین کاریں واپس منگوا لی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق جاپانی ٹویوٹا کمپنی نے کہا کہ یہ خرابی کار میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

واپس منگوائی گئی کاروں میں ’کورولا سیڈان‘ اور ’یارِس سب کمپیکٹ‘ سمیت 20 مختلف ماڈل شامل ہیں۔ ٹویوٹا کے مطابق واپس منگوائی گئی کاروں میں سے 1.62 ملین دیگر ممالک میں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ جاپان میں ہی ہیں۔ ٹویوٹا گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف خرابیوں کی نشاندہی کے بعد قریب نو ملین کاریں واپس منگوا چکی ہے۔