شہر قائد میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جا ں بحق

جمعرات 12 جون 2014 08:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)شہر قائد میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا جائے گا۔سچل گوٹھ کے علاقے میں ایک مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی نظر آتا ہے تاہم شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محمود آباد نمبر 2 سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :