کراچی ائرپورٹ حملہ : کالعدم تحریک طالبان کے بعد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور 10 دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کردی، حملہ قبائلی علاقوں میں حملوں کا ردعمل ہے، نیٹو کے طیارے ، اسلحہ اور جنگی جہاز بھی تباہ کئے گئے ہیں ، عثمان غنی

جمعرات 12 جون 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء) کراچی ائرپورٹ حملہ کالعدم تحریک طالبان کے بعد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ان 10 دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں جنہوں نے ائرپورٹ پر حملہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلامک موومنٹ آف پاکستان کے امیر ہونے کا دعویٰ کرنے والے عثمان غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی ائرپورٹ پر حملہ ان کی تنظیم نے کیا ہے اور یہ حملہ قبائلی علاقوں میں حملوں کاردعمل ہے ۔

بیان میں مارے جانے والے دس دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں نیٹو کے طیارے ، اسلحہ اور جنگی جہاز بھی تباہ کئے گئے ہیں اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے جس نے حملے کو حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا تھا ۔