مظفرآباد،دوگروپوں کے درمیان تصادم میں 1پولیس اہلکارسمیت 2افرادجاں بحق،4شدیدزخمی،مشتعل افرادنے متعدددکانوں اورمکانوں کوآگ لگادی ،شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بند،پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی

جمعرات 12 جون 2014 08:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)مظفرآبادکے نواحی علاقے چہلابانڈی کے مقام پردوگروپوں کے درمیان تصادم ایک پولیس اہلکارسمیت 2افرادجاں بحق،4زخمی ہوگئے ،دوکی حالت تشویشناک ،مشتعل افرادنے متعدددکانوں اورمکانوں کوآگ لگادی ،شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئیے بندہوگئی ،پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،حالات کشیدہ ہیں ،علاقے میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینوں قبل سادات فیملی کے ہاتھوں کیانی خاندان کاقتل ہونے والاسلسلہ طول پکڑگیا،جس کے باعث افرارکیانی نامی شخص کے قتل ہونے پررضاشاہ اوراس کے بھائی کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاتھاجبکہ قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے جیل سے رہاہونے والے افرارشاہ کومکمل نگرانی کرتے رہے اورآج ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے چہلم بانڈی کے قریب اپنے تین ساتھیوں سمیت کلاشنکوف کے بٹ مارنے پرجاں بحق ہوگئے ،ان کوتیرہ گولیاں لگی ہیں ،دیگردوافرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرسادات فیملی کے لوگوں نے لوئیرپلیٹ اورشاہراہ نیلم ٹائرجلاکربندکردی ۔جبکہ فائرنگ کرنے والے کیانی فیملی کے تین افرادنے پولیس پرجوابی فائرنگ کی ۔جس میں وحیدنامی پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیااورایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا،علاقے میں اس وقت شدیدکشیدگی پائی جاتی ہے اورعلاقے میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔فائرنگ کرنے والے ابھی تک گرفتارنہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :