پی اے سی کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت،کمیٹی اپنی ہدایات سپیکر کو بھجوائے گی ،سپیکر وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو ریفرنس بھجوانے کی ہدایت کرینگے، آڈیٹر جنرل کواپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا مگر انہوں نے صفائی پیش کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ذیلی کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں آڈیٹر جنرل کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی گی، ذرائع

جمعرات 12 جون 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی ، کمیٹی اپنی ہدایات سپیکر کو بھجوائے گی اور سپیکر وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو ریفرنس بھجوانے کی ہدایت کرینگے ۔ بدھ کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔

اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے اضافی تنخواہ اور مراعات کے معاملے پر غور کیا گیا کمیٹی نے جنید انوار کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ آڈیٹر جنرل اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا مگر انہوں نے صفائی پیش کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ذیلی کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں آڈیٹر جنرل کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے کیونکہ آڈیٹر جنرل نے ازخود تنخواہ میں اضافہ کیا اور اپنی مراعات بڑھائیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اعتزاز احسن سے بھی قانونی رائے لی ۔ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیخلاف دیگر الزامات کا جائزہ کمیٹی نہیں لے گی کیونکہ کمیٹی کا معاملہ صرف معاشی معاملات کاجائزہ لینا ہے ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ سپیکر کو بھیجے گی اور سپیکر وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :