انٹرنیشنل ماسٹر ہاکی ایسوسی ایشن اجلاس ، آسٹریلیا نے 2016ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی بولی لگا کر میزبانی حاصل کرلی ، ٹورنامنٹ کینبرا میں کھیلا جائے گا، چیف سلیکٹر پی ایچ ایف اصلاح الدین صدیقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ، اجلاس میں 35سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کو بھی ورلڈ کپ میں شرکت کا اہل قرار دے دیا گیا ہے،رانامجاہد ، اصلاح الدین صدیقی ایشیاء میں ویٹرنز ہاکی کو فروغ دینگے جبکہ ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کی طرح ایشیاء میں بھی عالمی مقابلے منعقد کرنے میں ایشین فیڈریشن کی معاونت کرینگے، اجلاس میں فیصلے

جمعرات 12 جون 2014 08:10

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء) انٹرنیشنل ماسٹر ہاکی ایسوسی ایشن اجلاس میں آسٹریلیا نے 2016ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی بولی لگا کر میزبانی حاصل کرلی ، ٹورنامنٹ کینبرا میں کھیلا جائے گا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی انٹرنیشنل ماسٹر ہاکی ایسوسی ایشن میں ایشیا کی نمائندگی کرینگے۔ جن میں بھارت، چین، بنگلہ دیش، جاپان، کوریا، ملائیشیاء سمیت دیگر ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

انہیں انٹرنیشنل ماسٹر ہاکی ایسوسی ایشن کی کانگریس کے اجلاس میں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی اجلاس میں شریک تمام ارکان نے انہیں متفقہ طور پر منتخب کرلیا۔ اجلاس میں آسٹریلیا نے2016 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی بولی لگا کر میزبانی حاصل کرلی ہے، ٹورنامنٹ کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ میں 35سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کو بھی شرکت کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سو برگ نے عالمی مقابلوں کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی خاں سمیت 30 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں طے پایا کہ رانامجاہد علی اور اصلاح الدین صدیقی ایشیاء میں ویٹرنز ہاکی کو فروغ دینگے جبکہ ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ کی طرح ایشیاء میں بھی عالمی مقابلے منعقد کرنے میں ایشین فیڈریشن کی معاونت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :