مصر،حسنی مبارک کے خلاف تحریک چلانے والے رہنما کو 15 برس کی سزا

جمعرات 12 جون 2014 08:16

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)ایک مصری عدالت نے ملک پر کئی دہائیوں تک حکومت کرنے والے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف تحریک چلانے والے کارکن علاء عبدالفتاح کو 15 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق عبدالفتاح کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ سزا انہیں احتجاج کے حوالے سے ملکی قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات پر سنائی گئی ہے۔ عبدالفتاح 2011ء میں حسنی مبارک کے خلاف چلنے والی تحریک کے نمایاں ترین کارکن تھے۔ یہ فیصلہ سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے تین روز بعد سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :