چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے یونس خان کو بی کیٹیگری دینے کا نوٹس لے لیا،سنٹرل کنٹریکٹ رولز میں ترمیم کی ہدایت

جمعرات 12 جون 2014 08:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کے رولز اور یونس خان کو 'بی" کیٹیگری دینے کا نوٹس لے لیا ۔انھوں نے اس حوالے سے سنٹرل کنٹریکٹ کے قوانین میں ترمیم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین نے سنٹرل کنٹریکٹ قوانین میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو موجودہ سنٹرل کنٹریکٹ میں 'بی' کیٹگری دیئے جانے کے بعد دیں ۔ اس حوالے سے سنٹرل کنٹریکٹ کے قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے جس کے مطابق ا گر کوئی کھلاڑی کھیل کے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کے لئے 300 سے زائد میچ کھیل چکا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹ میں کپتانی بھی کرچکا ہو تو وہ سنٹرل کنٹریکٹ میں "اے' کیٹیگری حاصل کرنے کا حق دار ہو گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی اسی ترمیم شدہ شق کے مطابق اب قومی ٹیم کے سٹار کھلاڑی کو 'بی' کیٹیگری سے "اے" کیٹیگری میں شامل کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے ذاکر خان،معین خان اور محمد اکرم پر مشتعمل کمیٹی نے سنٹرل کنٹریکٹ کے قوانین کی تشکیل کے لئے بہتر انداز میں کام کیا مگر اس حوالے سے انھوں نے فٹنس اور ٹیم کے لئے کھلاڑی کی پرفارمنس جیسے اہم نکات پر بھرپور توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یونس خان جیسے سٹار کھلاڑی کو بھی نظر انداز کر دیا گیا جو اپنی فٹنس اور کارکردگی کے حوالے سے 'اے"کیٹیگری" کے حقدار تھے۔

واضح رہے کہ یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مجموعی طور پر 89ٹیسٹ میچ 253 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وٴہ 2009 میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :