ستمبر میں آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ ختم ہوگیا ہے، نجم سیٹھی ، آئرلینڈ کے ساتھ لاہور میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے معاملات طے پا چکے تھے ،کراچی ائرپورٹ واقعہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ،سری لنکا کی جانب سے بھی اب پی سی بی کو کسی مثبت جواب کی امید نہیں ، پی سی بی

جمعرات 12 جون 2014 08:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)کراچی ائیرپورٹ کے واقعے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا معاملہ کٹھائی میں پڑ گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ستمبر میں آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ستمبر میں پاکستان اور آئرلینڈکرکٹ ٹیموں کے درمیان لاہور میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے معاملات طے پا چکے تھے اور اس سلسلے میں ای سی بی کے سربراہ جائلز کلارک نے آئرلینڈکو دورہ پاکستان کے لئے آمادہ کرنے میں بڑی مدد کی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس کا انتظار تھا کہ کراچی ائیرپورٹ کا واقعہ پیش آگیا ، جس کے باعث اب پاک آئرلینڈسیریز پر پیش رفت رک گئی ہے۔ اس سے پہلے پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورے کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے بھی اب پی سی بی کو کسی مثبت جواب کی امید نہیں ہے۔