امریکی سینٹ نے انٹیلی جنس اختیاراتی بل2014 کی منظوری دیدی

ہفتہ 14 جون 2014 07:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)امریکی سینٹ نے انٹیلی جنس اختیاراتی بل2014 کی منظوری دیدی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیانی فینسٹن نے بتایا کہ سینٹ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اختیاراتی قانونی 2014 کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیا قانون انسداد دہشت گردی فنڈنگ ،سنگین خطرات بارے معلومات کے حصول ،تجزیات اور معلومات شیئرنگ کے لئے انفراسٹرکچر ٹیکنالوجی کی بہتری اور خفیہ معلومات بارے دستاویزات کرنے کے خلاف اقدامات بارے اہم کردار ادا کرے گا۔