خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے تحصیل سٹی صدر جاں بحق

ہفتہ 14 جون 2014 07:19

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے تحصیل سٹی کے صدر اور انجمن تاجران کے قائم مقام صدر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق مسلم لیگ (ن) خضدار سٹی کے صدر اور انجمن تاجران کے قائم مقام صدر حاجی محمد عالم جتک اپنے گھر واقع کھنڈ سے اپنی دکان کو کھولنے کیلئے جارہے تھے کہ سلطان ابراہیم روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتول کی نعش کو لیویز اور پولیس کے عملہ نے سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :