وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات،کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 14 جون 2014 07:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی ملاقات‘ کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز سے متعلق تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو کراچی میں وزیراعلی ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے اور سندھ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی خصوصاً کراچی کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سندھ کیلئے 50 فیصد فنڈز مختص کرے خصوصاً وفاق کو کراچی کے منصوبوں پر توجہ دینی چاہئے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور وفاقی حکومت سندھ خصوصاً کراچی میں تیز رفتار منصوبوں کیلئے فنڈز جلداز جلد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :