مصر،سابق وزیرِ داخلہ بدعنوانی اور غیر قانونی طور پر ملک سے باہر پیسہ لانے کے مقد مے میں بری

ہفتہ 14 جون 2014 07:20

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء )مصر کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیرِ داخلہ حبیب العدلی کو بدعنوانی اور غیر قانونی طور پر ملک سے باہر پیسہ لانے یا لے جانے کے جرم میں بری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احبیب العدلی مصر کی سکیورٹی سروسز کے سربراہ تھے اور سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کے ایک اہم رکن مانے جاتے تھے.مصر کے سابق وزیر کو 2011 میں 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

حبیب العدلی نے دس برس تک سابق صدر حسنی مبارک کی سکیورٹی سروسز کو چلایا۔مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو سنہ 2011 میں زبردست عوامی احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حبیب العدلی ابھی جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ انھیں ایک مقدمے میں سزا ہو چکی ہے جبکہ دیگر مقدمات میں انھیں الزامات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

حبیب العدلی کو 2012 میں حسنی مبارک کے ہمراہ مظاہرین کو ہلاک کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

تاہم تکنیکی وجوہات کی وجہ سے وہ سزا پلٹ دی گئی تھی۔مصر کی ایک عدالت نے رواں برس مئی میں سابق صدر حسنی مبارک کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں قصور وار پائے جانے پر تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے اْن کے دو بیٹوں اعلیٰ اور کمال کو بھی قصور وار پاتے ہوئے چار چار سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :