سائنس دانوں نے ملیریا پر قابو پانے کیلئے 95فیصد نر مچھرپیدا کرنے والی مچھروں کی اقسام تخلیق کر لی

ہفتہ 14 جون 2014 07:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)سائنسدانوں نے ملیریا پر قابو پانے کے مقصد کے تحت مچھروں کی ایسی اقسام تخلیق کی ہیں جن کے 95 فیصد بچے نر ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عام مچھروں میں یہ نیا ’سٹرین‘ کی تعارف کروانے سے مادہ مچھروں کی تعداد میں کمی ہوگی جو مچھروں کی آبادی میں کمی کی بھی وجہ بنے گی۔اس نظام کے تحت ایکس کروموسومز کے سپرمز میں کمی لائی جاتی ہے تاکہ مادہ مچھروں کی پیدائش کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سنیچر کمیونیکیشنز نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قدرتی ماحول میں پلنے والے مچھروں میں اس طریقے سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کی تعداد کم کی جا سکتی ہے۔ملیریا کی بیماری مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے اور اس سے بچاوٴ کے اقدامات کے باوجود ہر برس دنیا میں دسیوں ہزاروں افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ان نئے مچھروں میں سپرم کی تخلیق کے عمل کے دوران ایکس کروموسوم کو نشانہ بنانے والا مادہ شامل کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نر مچھروں کے سپرم میں تقریباً نہ ہونے کے برابر ایکس کروموسوم رہ جاتے ہیں اور یوں ان کے 95 فیصد بچے نر ہی پیدا ہوتے ہیں۔