گوجرانوالہ میں سنگدل ماں نے 2 سالہ بچے کو ریت میں دباکر قتل کردیا

ہفتہ 14 جون 2014 07:19

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) گوجرانوالہ میں سنگدل ماں نے اپنے دو سالہ بچے کو ریت میں دباکر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گوجرانوالہ میں ایک سنگدل ماں سکینہ نے اپنے دو سالہ معصوم بچے کو ریت میں دباکر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پڑوسیوں نے شک کی بناء پر پولیس کو اطلاع دی جب پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تو مدثر نامی بچے کی لاش برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ سکینہ نے پولیس کو تاحال بچے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :