افغان صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ آج ، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں سے کوئی ایک صدر بن جائے گا

ہفتہ 14 جون 2014 07:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں ووٹنگ آج ہوگی،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں سے کوئی ایک صدر بن جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ماہ پہلے ہونے والے پہلے مرحلے میں دھاندلیوں کے الزامات کے بعد انتخابی عملے کے ہزاروں افراد کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ہرات میں پہلے مرحلے کے ایک لاکھ ووٹ مسترد کیے گئے تھے اور اب بھی وہاں مایوسی اور یقین کے ملے جلے جذبات ہیں اور لوگ توقع رکھتے اس بار ووٹنگ زیادہ شفاف ہو گی۔

(جاری ہے)

کابل نے بہت سے مسترد ووٹوں کو دوبارہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے،صوبہ جوزجان ندا کارگر میں اپریل اور مئی میں یہاں شدید سیلاب آئے اور ہزارہا لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی یہاں کے لوگوں کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ سیلاب میں وہ ووٹنگ کارڈوں سمیت اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں۔ان میں سے اکثر نے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے تھے لیکن اب وہ حقِ رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔قندھار میں دوسرے مرحلے کے دونوں امیدواروں کو مقابلے میں زلمے رسول کو سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔ اب چونکہ وہ دوسرے مرحلے میں نہیں تو دونوں امیدواروں نے یہاں زیادہ زور لگایا ہے