برازیل کی فتح پر لیاری میں جشن، روایتی رقص سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا

ہفتہ 14 جون 2014 07:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم برازیل کی جیت کے بعد کراچی کے علاقے لیاری میں فٹبال کے دیوانوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔اس موقع پر روایتی شیدی رقص کرکے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی سفر کرتے ہوئے دوبارہ برازیل پہنچی ہے جہاں میزبان ملک کو ٹائیٹل جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا، جرمنی اور دفاعی چیمپیئن اسپین کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے آٹھ ملکوں میں سے پانچ کا تعلق براعظم یورپ سے اور تین کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے، تاہم اب تک کوئی بھی ایشین یا افریقی ٹیم یہ میگا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :