اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلز لہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ ،جھٹکے پندرہ سیکنڈ جاری رہے

ہفتہ 14 جون 2014 07:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے پندرہ سیکنڈ جاری رہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زلزلے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ اسلام آباد‘ ایبٹ آباد‘ مانسہرہ‘ سیالکوٹ ‘ گوجرانوالہ‘ بہاولنگر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :