سپریم کورٹ میں آ ئندہ ہفتے مقد ما ت کی سما عت کے لئے ججز کا روسٹر جاری ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سولہ اور سترہ جون کو کوئٹہ ، اٹھارہ اور انیس جون کو پشاور جبکہ بیس جون کو لاہور میں مقدمات کی سماعت کرینگے،سولہ اور سترہ جون کو اسلام آباد رجسٹری میں تین ، کراچی ، لاہور اور کوئٹہ میں ایک ایک بینچ قائم

ہفتہ 14 جون 2014 07:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے سولہ جون سے بیس جون تک مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کردیا ہے ۔ اس دوران چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سولہ اور سترہ جون کو کوئٹہ ، اٹھارہ اور انیس جون کو پشاور جبکہ بیس جون کو لاہور میں مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سولہ اور سترہ جون کو اسلام آباد رجسٹری میں تین بینچز ، کراچی ، لاہور اور کوئٹہ میں ایک ایک بینچ قائم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس مشیر عالم ، بینچ نمبر دو میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز افضل خان جبکہ بینچ نمبر تین میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس دوست محمد خان ، کوئٹہ میں سولہ اور سترہ جون کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس شیخ عظمت سعید ، کراچی میں جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس گلزار احمد لاہور میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس اقبال محمد الرحمان شامل ہیں جبکہ اٹھارہ اور انیس جون کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ پشاور میں مقدمات امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشیر عالم ،بینچ نمبر دو میں جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ ، لاہور میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس اقبال مجید الرحمان مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے جبکہ صرف بیس جون جمعہ کے روز کے لئے لاہور میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، جسٹس شیخ عظمت سعید ، بینچ نمبر دو میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس اقبال حمید الرحمان ، پشاور میں جسٹس ناصر الملک ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس دوست محمد خان اسلام آباد میں جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشری عالم جبکہ بینچ نمبر دو میں جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ جبکہ کراچی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اظہر سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا ۔