ماسکو گیس قیمتوں کے تعین کے متنازعہ پر 16 جون سے پہلے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے، روسی وزارت توانائی ،روسی گیس کمپنی پروم کی یوکرائن کو آئندہ پیرتک ادائیگیوں کی دھمکی

ہفتہ 14 جون 2014 07:21

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)روس کی توانائی کی وزارت نے کہا ہے کہ ماسکو گیس کی قیمتوں کے تعین کے متنازعہ موضوع پر 16 جون سے پہلے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ 16 جون کو کیف کی گیس کی قیمت سے متعلق واجب الادا قرضے میں سے کچھ کی ادائیگی کے لیے طے شدہ ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سامنے آنیوالے روس کی وزارت کے اس بیان سے قبل یورپی یونین کے توانائی کے کمشنر نے، جو روس اور یوکرائن کے مابین توانائی کے تنازعے کے حل کی کوششوں میں ثالثی بھی کر رہے ہیں، امید ظاہر کی تھی کہ آج ہفتہ 14 جون کو روس اور یوکرائن کے مابین ایک اور ملاقات ہو گی۔

دریں اثناء روس کی قدرتی گیس کی سب سے بڑی کمپنی گیس پروم نے کہہ رکھا ہے کہ وہ آئندہ پیرتک یوکرائن کی طرف سے گیس کی واجب الادا قیمت 1.95 بلین ڈالر ادا نہ ہونے کی صورت میں یوکرائن کے لیے گیس سپلائی روک دے گی اور مستقبل کے لیے گیس پروم کی طرف سے گیس کی قیمت کی پیشگی ادائیگی کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔