افغان قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں رہا ہونے والا امریکی فوجی برگداہل وطن واپس پہنچ گیا

ہفتہ 14 جون 2014 07:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) افغان طالبان کی رہائی کے تبادلے میں رہا ہونے والا ویتنام جنگ کا امریکی قیدی یووی برگداہل وطن واپس پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبررساآں ادارے کے مطابق 31 مئی کو گوانتاناموبے سے پانچ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا ہونے والا امریکی فوجی جرمنی کے فوجی ہسپتال سے ٹیکساس پہنچاہے۔

(جاری ہے)

برگداہل کو افغانستان سے رہائی کے بعد جرمنی میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم وہاں سے رہائی کے بعد وہ ٹیکساس پہنچ گیا۔ پینٹاگون کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کیربی نے بتایا کہ فوج برگداہل کی صحتیابی اور دوبارہ فعال ہونے کیلئے و قت ‘ خیال اور توجہ دینے کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برگداہل کو صحتیاب ہونے مین ابھی کافی وقت لگے گا۔