پی سی بی کے 38 ملازمین کی بحالی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

ہفتہ 14 جون 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) حکومت نے ذکاء اشرف سمیت پی سی بی کے اڑتیس ملازمین کی بحالی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی،درخواست وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر نے دائر کی۔ انٹراکورٹ اپیل میں ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی سمیت تیرہ افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے سنگل بینچ نے حکومت کو سنے بغیر فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

ذکاء اشرف کی برطرفی اورنجم سیٹھی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن وزیراعظم نے بطورپیٹرن انچیف کرکٹ بورڈ جاری کیا جس کا انہیں پورا اختیار تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم اورعبوری منیجمنٹ کمیٹی کے حوالے سے ایس آر او بحال کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سترہ مئی کو جاری فیصلے میں ذکا ء اشرف اور پی سی بی کے اڑتیس ملازمین کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ تفصیلی فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :