کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

ہفتہ 14 جون 2014 07:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے سڑک پر جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔