ریٹائرڈ ملازم کو 20سال سے رکی پنشن اس کے بستر تک پہنچانے کا حکم

ہفتہ 14 جون 2014 07:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے ہسپتال میں زیر علاج محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ ملازم کو 20سال سے رکی ہوئی پنشن اس کے بستر تک پہنچانے کا حکم دیدیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گذشتہ روز 85سال کے معمر شخص امان اللہ کو20سال سے پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ شہریوں سے اس طرح کی زیادتیاں برداشت نہیں کرے گی۔

محکمہ جنگلات نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے پنشن کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے حکم دیا کہ پنشن کے کاغذات چھوڑیں ، درخواست گزارکو فوری طور پر پنشن پہنچائیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق درخواست گزار پچھلے برس سے عارضہ قلب میں مبتلا ہے اوراسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔