دنیا بھر میں 2001ء سے اب تک 400 سے زائد امریکی ڈرون گر کر تباہ ہوئے‘ رپورٹ

اتوار 22 جون 2014 08:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) امریکہ کے دنیا بھر میں 2001ء سے 400 سے زائد ڈرون طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد دنیا بھر میں 400 سے زائد ڈرون طیارے فنی خرابی‘ انسانی غلطی یا پھر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ طیارے گھروں‘ کھیتوں‘ رن ویز‘ ہائی ویز اور پانیوں میں گر کر تباہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر 2001ء سے لے کر گذشتہ سال کے اختتام تک 418 ڈرون گر کر تباہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :