انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ : انڈونیشیا نے پاکستا ن کو 4-0سے شکست دیدی ،پاکستانی ٹیم 10کھلاڑیوں سے کھیلی ، فارورڈ صدام حسین کو ریفری نے پہلے ہاف میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بیٹھا دیا تھا

اتوار 22 جون 2014 08:13

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) انڈونیشیا میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں انڈونیشیا نے پاکستان کو 4-0سے شکست دیدی ۔ پاکستانی ٹیم دس کھلاڑیوں سے پورا میچ کھیلی ۔ قومی ٹیم کے فاورڈ صدام حسین کو ریفری نے پہلے ہاف میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بیٹھا دیا تھا ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا نے میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف کے شروع میں برتری حاصل کرلی پہلے ہاف کے اختتام پر انڈونیشیا کو 2-0کی برتری حاصل تھی پاکستان نے بھی کئی شاندار مووز بنائے مگر گول نہ کرسکی دوسرے ہاف میں بھی انڈونیشیا نے پاکستانی گول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 2گول کر کے میچ 4-0کی فیصلہ کن برتری حاصل جیت لیا ۔

متعلقہ عنوان :