ایشین فائیو نیشنز رگبی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں ( آج )آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 22 جون 2014 08:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) ایشین فائیو نیشنز رگبی ٹورنامنٹ ڈویڑن تھری ویسٹ میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے ( آج ) اتوار کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو لبنان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ازبکستان نے بھارت کو زیر کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں آج اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان ارسلان زاہد نے کہا کہ کھلاڑیوں نے لبنان کے خلاف میچ میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی جو پلس پوائنٹ ہے، روایتی حریف بھارت کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :