خیبر پختونخواہ میں جا ری آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افرادکے دا خلے کو سندھ میں رو کنے کے لیے با رڈرزکو سیل کر دیا گیا ،وہاں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ،سید قائم علی شا ہ

اتوار 22 جون 2014 08:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شا ہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں جا ری آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افرادکے دا خلے کو سندھ میں رو کنے کے لیے با رڈرزکو سیل کر دیا گیا اور وہاں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے کراچی میں آپریشن کا میا بی سے جا ری ہے اور اس کے حو صلہ افزا نتا ئج ملے ہیں بڑی تعداد میں دشہت گرد گرفتارہو ئے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے بعد جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے جو خو ش آئند ہے انہو ں نے کہا کہ گرفتار ہو نے والوں میں ملکی و غیر ملکی بھی شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں میڈیا کو مکمل آزادی حا صل تھی اگر اداروں کو بند کیا جا رہا ہے تو کو ئی اچھا عمل نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :