سعودی عرب، شوری کونسل سعودی خواتین کوبیرون ملک ڈرائیونگ کیلئے لائسنس جاری کرنے پر غور کر رہی ہے ،سعودی اخبار

اتوار 22 جون 2014 08:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دینے کے باوجود مملکت کی شوری کونسل انہیں بیرون ملک ڈرائیونگ کے لیے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ایک تجویز پر غور کر رہی ہے۔ عرب روزنامے 'الحیاہ' کے مطابق تجویز کا مسودہ شوری کونسل کی تیس خواتین ارکان میں سے دو خواتین لطیفہ الشعلان اور حیا المانی نے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

شوری کونسل کی دفعہ 23 کے بموجب کونسل کے ارکان موجودہ قوانین میں ترمیم یا نئی قانون سازی کے لیے تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔حالیہ تجویز کونسل ہی کی دو خواتین ارکان کی جانب سے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق تجویز کے بعد سامنے آئی ہے، یہ تجویز نو ماہ قبل پیش کی گئی تھی۔اخبار نے سعودی صحافی عبداللہ العالمی کے حوالے سے بتایا کہ تجویز کا مقصد خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا نہیں بلکہ اس کے ذریعے انہیں صرف ملک کے اندر ہی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہے تاکہ انہیں مقصد کے لیے بیرون ملک نہ جانا پڑے۔

متعلقہ عنوان :