فیصل آباد میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج تعینات،فوج کے افسران و ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ، حساس مقامات پر بریفنگ دی گئی، فوج کا ایئرپورٹ کا بھی دورہ

اتوار 22 جون 2014 08:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) فیصل آباد میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج تعینات کردی گئی، فوج کے افسران و ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ، حساس مقامات پر بریفنگ دی گئی، فوج کا ایئرپورٹ کا بھی دورہ، ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پاک فوج کے بارہ اعلیٰ افسران اور اڑھائی سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، آرمی کو زرعی یونیورسٹی میں ٹھہرایاگیا جہاں کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیا ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پارک فوج اور ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں انتظامیہ وپولیس نے فوج کو شہر کے حساس مقامات کے متعلق بریفنگ دی، بعدازاں پاک فوج نے فیصل آباد ایئرپورٹ کا وزٹ کیا اور رسیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :