آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، افریقہ کے اے بی ڈوی ویلیئرز نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ، آل راؤنڈر میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ، روہت شرما تنزلی کے بعد ٹاپ 20سے بھی باہر ہوگئے ، ٹیموں میں آسٹریلیا پہلے ، ، بھارت دوسرے ، پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے

اتوار 22 جون 2014 08:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ پاکستان کے محمد حفیظ کا آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ روہت شرما تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے۔ ٹیموں میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، بھارت 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سری لنکا 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 109 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں نے ڈی ویلیئرز نے کوہلی کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کوہلی تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔