لاپتہ اسرائیلی لڑکوں کے بازیابی کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ سوشل میڈیا پر سرگرم، ٹوئیٹر پر پیغام شائع ہوتے ہی 15 سالہ فلسطینی بچہ قتل

اتوار 22 جون 2014 08:21

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی سماجی سرگرمیوں کی سوشل میڈیا پر پذیرائی کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارا یاہو بھی میدان میں آ گئیں،سارا یاہو نے ایک ہفتہ سے لاپتہ تین نوعمر اسرائیلی لڑکوں کے لیے کتبہ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا ''ہمارے لڑکوں کو واپس لاو''۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انکی یہ تصاویر ٹوئٹر پر بھی دیکھی گئی ہیں، ان تین لاپتہ اسرائیلی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی فورسز ایک ہفتے سے زائد سے مصروف ہیں۔

سارا نیتن یاہو کی بعض ٹوئٹر صارفین نے بھی حمایت کی ہے

جبکہ بیشتر صرفین نے بغیر کسی جھجک کے اسرائیل کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے 13 سالہ فلسطینی بچے کو واپس کون لائے گا، جسے اسرائیلی فوج نے شہید کیا ہے، دوسروں کے بچوں کو قتل کرنے والے انہیں کیوں واپس نہیں لاتے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کی طرف سے تین لاپتہ لڑکوں کے حق میں مظاہرے کے تاثر والی تصویر سامنے آنے ہی کے روز 15 سالہ فلسطینی بچے محمد الدین کو مغربی کنارے میں شہید کیا گیا ہے۔

تین لاپتہ یہودی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی آپریشن کے دوران مغربی کنارے میں یہ دوسرے فلسطینی بچے کی شہادت ہے۔ جو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ اب تک 280 سے زائد فلسطینیوں کو جمعرات کے روز سے حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :