قومی اسمبلی ، مالی سال 2013-14ء کے 408 ارب 97 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کے ضمنی مطالبات زر کی منظور ی ، 2004-05ء، 2006-07ء اور 2007-08ء کے مالی سالوں کے زائد مطالبات زر کی بھی منظوری دیدی گئی

اتوار 22 جون 2014 08:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) قومی اسمبلی نے 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2013-14ء کے 408 ارب 97 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کے ضمنی مطالبات زر کی منظوری دیدی ہے جبکہ 2004-05ء، 2006-07ء اور 2007-08ء کے مالی سالوں کے زائد مطالبات زر کی بھی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی مجموعی فنڈ سے غیر تصویبی اخراجات برائے سال 2013-14ء کے ضمن میں ضمنی مطالبات زر پر بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہم آئندہ بجٹ کو خامیوں سے پاک کرنے کیلئے جو تجاویز دیتے ہیں ان کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔

ضمنی اخراجات کی منظوری خرچ کرنے کی منظوری پہلے لی جائے۔ ہمیں بجٹ کی خامیوں کو دور کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے یک بعد دیگرے 3 ارب 58 کروڑ سے زائد کے ضمنی مطالبات ایوان میں منظوری کیلئے پیش کئے جن کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔ اس کے بعد وفاقی وزیر زاہد حامد نے گزشتہ مالی سالوں 2004-05ء، 2006-2007ء، اور 2007-08ء کے زائد مطالبات زر یک بعد دیگرے ایوان میں منظوری کیلئے پیش کئے جن کی قومی اسمبلی نے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :