ریلوے نے رمضان پیکج کے تحت ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی،ایئرکنڈیشن اور بزنس کلاس کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 22 جون 2014 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء )ریلوے نے رمضان پیکج کے تحت ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے نے رمضان کے لئے ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جبکہ کرایوں میں کمی رمضان پیکج کے تحت مخصوص ٹرینوں کے لئے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بولان ایکسپریس،سکھر ایکسپریس اوربہاوٴالدین ذکریا ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ خصوصی پیکج کے تحت ایئرکنڈیشن اور بزنس کلاس کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے نے اس قبل بھی ٹرین کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی جبکہ ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کی آمدنی میں 4 ارب روپے سے زائد کا سالانہ اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :