پاکستان کو گلو بٹوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، طاہر القادری ، حکمرانوں نے جمہوریت انصاف اور حقیقی آزادیوں کو روندا کرپشن کو پروان چڑھایا ۔ پورا ملک کرپشن میں لپیٹ میں ،اداروں کو اتفاق فاؤنڈری کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے، کل پاکستان آنے کا فیصلہ حتمی، حکومت روکنے کی کوشش نہ کرے، ملک کو جموری حکمران نہیں گلوبٹوں کو گروپ چلارہا ہے جس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب بھی شامل ہیں، لندن میں پریس کانفرنس
اتوار 22 جون 2014 08:25
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ کی ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت مجھے روکنے کی لاکھ کوششیں کرے پاکستان ضرور آؤں گا حکمران میری آمد سے خوفزدہ ہیں لاہور میں کربلا برپا کردیا۔ شہادت سے ڈرنے والا نہیں پاکستان کی جنگ لڑوں گا۔ میرا ایجنڈا جمہوری اور آئینی ہے۔ رانا ثناء الله کو فیصلے پر عمل کرایا۔
اتنا بڑا فیصلہ رانا ثناء الله کا نہیں صوبے کا وزیر اعلیٰ ہی کر سکتا ہے کارکنوں کے خون سے انقلاب کا آغاز کرنا ہے موجودہ حکمران 5 ویں مرتبہ اقتدار میں آئے ہیں یہ ہمیشہ غیر آئینی رہے ہیں انہوں نے جمہوریت انصاف اور حقیقی آزادیوں کو روندا کرپشن کو پروان چڑھایا ۔ پورا ملک کرپشن میں لپیٹ دیا اداروں کو اتفاق فاؤنڈری کے طورپر استعمال کیا۔(جاری ہے)
لاہور میں میری رہائش گاہ پر کربلا برپا کردیا گیا پولیس نے معصوم شہریوں کو گولیوں سے بھون دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی کے واقعہ کو لاہور کے واقع سے جوڑ رہے ہیں لاہور میں پولیس نے انسانون کا قتل عام کیا ہے ۔
اس قتل عام کا ذمہ دار رانا ثناء الله ہے کیا وہ اکیلا انسانوں کے قتل کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔ رانا ثناء الله نے فیصلے پر عمل درآمد کردیا سوال یہ ہے کہ فیصلہ کس نے کیا۔ فیصلہ کرنے والا صوبے کا وزیر اعلیٰ ہی ہوسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم دونوں بھائی ہیں سڑکیں توڑنے اور بننے کے ٹھیکے دینے کا فیصلہ بھی دونوں بھائی مل کر کرتے ہیں‘ گلو بٹوں کے گروپ میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت وزراء بھی شامل ہیں،جبکہ اداروں کو ذاتی اتفاق فاوٴنڈری کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مشیر اور ان کی سوچ خود گڑھے میں گھاڑ رہے ہیں اقتدار ختم ہونے کو ہے 15 گھنٹے کوریج کرنے والا میڈیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ اسلحہ برآمد ہوا تھا تو میڈیا کے سامنے پیش کرتے اور ہمیں بے نقاب کرتے۔ماڈل ٹاون میں بیریئر چار سال سے خود پولیس نے لگوائے تھے۔ 23 جون کو میری آمد سے حکمران خوفزدہ ہیں اور لاہور میں کربلا برپا کردیا۔ ہم عظیم شہیدوں کے غلام ہیں قربانیوں سے نہیں ڈرتے۔ اے آر وائی کو 23 جون کی کوریج سے روکنے کیلئے بند کردیا گیا اگلے گھنٹوں میں مزید چینل بھی بندی کردیئے جاسکتے ہیں۔
۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی وجمہوری حکومتوں نے جموریت قانون اور انسانی حقوق کو روندا ہوا ہے،ملک جمہوری حکومتوں کی کرپشن کی لپیٹ میں ہے،پاکستان میں جمہوریت تو صرف نام بدنام کرنے کے لئے ہے جبکہ یہاں بدترین امریت قائم ہے۔طاہرالقادری نے کہا کہ پہلے الیکشن میں دھاندلی ہوتی تھی اور اب تو پورا لیکشن ہی خرید لیا جاتا ہے،ہر ادارے کو سیاسی کردیا گیا ہے،کسی ادارے کو غیر جانبدار اور ائینی نہیں رہنے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے نہتے لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاہمارے لوگ روزانہ کی بنیاد پر جام شہادت نوش کررہے ہیں اگر منہاج القران میں اسلحہ تھا تو ہمیں بے نقاب کرتے اور پابندی لگاتے جبکہ پولیس نے معصوم لوگوں پر ریاستی جبر کیا اور ان فیصلوں پر عملدرامد کرانے والے رانا ثنااللہ ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 22 جون 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز نہ کرانے پر غور شروع کر دیا، زمبابوے کیخلاف دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20میچ شیڈول تھا ، سیریز دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے ، زمبابوے کو فیصلے ... مزید
-
ایشین فائیو نیشنز رگبی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں ( آج )آمنے سامنے ہوں گی
-
انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ : انڈونیشیا نے پاکستا ن کو 4-0سے شکست دیدی ،پاکستانی ٹیم 10کھلاڑیوں سے کھیلی ، فارورڈ صدام حسین کو ریفری نے پہلے ہاف میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بیٹھا دیا تھا
-
آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، افریقہ کے اے بی ڈوی ویلیئرز نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ، آل راؤنڈر میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ، روہت شرما تنزلی کے بعد ٹاپ 20سے بھی باہر ہوگئے ... مزید
-
قومی اسمبلی ، مالی سال 2013-14ء کے 408 ارب 97 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کے ضمنی مطالبات زر کی منظور ی ، 2004-05ء، 2006-07ء اور 2007-08ء کے مالی سالوں کے زائد مطالبات زر کی بھی منظوری دیدی گئی
-
پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، جمہوریت کو چلنے دیا جائے،سید خورشید شاہ ، وزیر داخلہ کا اہم ترین وقت میں غائب ہونا تشویشناک ہے، تحقیقاتی کمیشن کو محفوظ بنانے ... مزید
-
تھر کے صحرا میں غذائی قلت کے سبب گذشتہ بیس دنوں کے دوران مختلف امراض میں مبتلاء 14بچے جاں بحق
-
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ماحولیاتی انصاف و پانی بارے کانفرنس گرین کورٹس ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ
-
خیبر پختونخواہ میں جا ری آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افرادکے دا خلے کو سندھ میں رو کنے کے لیے با رڈرزکو سیل کر دیا گیا ،وہاں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ،سید قائم علی شا ہ
-
ریلوے نے رمضان پیکج کے تحت ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی،ایئرکنڈیشن اور بزنس کلاس کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت، نوٹیفکیشن جاری
-
فیصل آباد میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج تعینات،فوج کے افسران و ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ، حساس مقامات پر بریفنگ دی گئی، فوج کا ایئرپورٹ کا بھی دورہ
-
بنوں آئی ڈی پیزکیمپ میں صرف چندخاندان ہی آبادہیں،سراج الحق،متاثرین کو دینے کے لئے صوبائی حکومت نے 35کروڑ روپے کے چیک کمشنر بنوں کے حوالے کئے قبائلی ہمارے بھائی ہیں،انکی خدمت ہم پر فرض ہے، میڈیا سے ... مزید
-
کراچی ، قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ۔پولیس کی جانب سے آپریشن میں تیزی کے باوجود شہر کراچی میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے، قلندریہ چوک پر تیز رفتار بس نے بس اسٹاپ پر کھڑے 3 افراد کو کچل ... مزید
-
مصر، اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع ، انکے سینکڑوں حامیوں کو سزائے موت سنا دی گئی، ملزمان کوگزشتہ برس الاضوا نامی شہر میں پولیس اسٹیشن پر حملے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گی
-
عراق: سنی انتہا پسندوں کی پیشقدمی، تیس فوجی ہلاک، شامی سرحد سے متصل القائم نامی علاقے پر قبضہ کر لیا
-
امریکہ، شہد کی مکھیوں کو بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان ،مکھیوں کے تحفظ کے لیے چھ ماہ کے اندر حکمتِ عملی تیار کی جائے، صدر ابامہ کی ہدایت
-
افغان صوبے ہلمند میں دھماکے سے 3 امریکی فوجی اور تربیت یافتہ کتا ہلاک،امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش شروع کر دی
-
مشرقی یوکرین میں جاری جھڑپوں میں 200 باغی،4 فوجی ہلاک،یوکرین حکومت کے مسلح دستوں کے مقابلے میں باغیوں کے پاس اسلحہ اور تعداد کافی کم ہے، روس نواز باغی
-
دنیا بھر میں 2001ء سے اب تک 400 سے زائد امریکی ڈرون گر کر تباہ ہوئے‘ رپورٹ
-
مونگ پھلی کھائیں اور شوگر پر قابو پائیں، جدید تحقیق
-
لاپتہ اسرائیلی لڑکوں کے بازیابی کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ سوشل میڈیا پر سرگرم، ٹوئیٹر پر پیغام شائع ہوتے ہی 15 سالہ فلسطینی بچہ قتل
-
سعودی عرب، شوری کونسل سعودی خواتین کوبیرون ملک ڈرائیونگ کیلئے لائسنس جاری کرنے پر غور کر رہی ہے ،سعودی اخبار
-
رومانیہ پولیس نے صدر کے بھائی کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا
-
سلواڈور ،مقامی حکومت کا ورلڈ کپ میچز میں ایک گول کے بدلے1111درخت لگانے کا اعلان
-
قبائلی علاقوں میں پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن جاری ،خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری ، مزید 30 دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ،قبائلی ... مزید
-
پاکستان کو گلو بٹوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، طاہر القادری ، حکمرانوں نے جمہوریت انصاف اور حقیقی آزادیوں کو روندا کرپشن کو پروان چڑھایا ۔ پورا ملک کرپشن میں لپیٹ میں ،اداروں کو اتفاق فاؤنڈری ... مزید
-
قومی اسمبلی نے مالی سال 2014-15 کا 3845 ارب کا مالیاتی بجٹ اور فنانس بل 2014 ء مع ترامیم منظور کرلیا، سینیٹ کی57 سفارشات مکمل یا جزوی شامل، وزیر خزانہ کی 8 ترامیم منظور جبکہ اپوزیشن کی 7 ترامیم مسترد ہوگئیں،زر ... مزید
-
اختلاف برائے اصلاح کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار ،خدا کا شکر ادا کرتے ہیں قوم کی بہتری کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں، 2014ء کے حوالے سے افواہیں اب دفن ہوچکی ہیں اس کا سہرا وزیراعظم ، حکومت ... مزید
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک مضبو ط ہوگا، چیف جسٹس، قانون کی بالادستی عدلیہ کیلئے اہم ہے، ملک میں جمہوریت اس وقت پھل پھول سکتی ہے جب ملک میں جوڈیشری آزاد،اسلام تلوار سے نہیں مذہبی رواداری سے پھیلا ... مزید
-
طاہر القادری ضرب عصب کے خلاف سازش کررہے ، پرویز رشید ، پنجاب بینک اور این آئی سی ایل کو لوٹنے والے قادری کے اتحادی تھے، احتجاج کا مقصد آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
-
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 24 جون کو ہوگا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاؤن واقع میں فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ، آئی جی پنجاب نے معذرت کرلی ،اہلکاروں نے گولیاں حکم پر چلائیں تھیں ،پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہیں کرسکتا،آئی ... مزید
-
اپنے شہریوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑیں گے ،حفاظت کیلئے آخری حد تک جائیں گے،وزیرقانون پنجاب، پاکستان دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی عیاشی کا متحمل نہیں ... مزید
-
ڈاکٹر طاہر القادری(آج) سہ پہرلندن سے روانہ (کل) صبح 6بجے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچیں گے،استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،کارکنوں کو رات دس بجے ہی ایئرپورٹ پر پہنچنے کی ہدایات جاری، جڑواں شہروں ... مزید
-
افسوسناک واقعہ پر دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے،اللہ اور عوام کو جوابدہ ہوں، انصاف کی بالادستی کیلئے آخری حد تک جاوٴں گا،شہباز شریف ، ماضی گواہ ہے کہ کبھی بھی لاٹھی گولی کی سیاست نہیں کی ، الزام لگانے والے ... مزید
-
اعتراف جرم ہو گیا، ماتحتوں کے استعفے کافی نہیں، ”سبق سکھا دو“ کا حکم دینے والے نواز شہباز شریف استعفے دیں ،: چودھری پرویزالٰہی،ڈاکٹر طاہر القادری پیر کی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، پولیس انتظامیہ ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی اے کو افغان سموں پر رومنگ کی سہولت بند کرنے کی ہدایت کر دی
-
سانحہ ماڈل ٹاون،تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے کل سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ، سیکرٹری صحت کو تمام جاں بحق افراد ... مزید
-
اسلام آباد دھماکہ،وزارت داخلہ کی د وفاقی پولیس کو سیکورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات ،شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ناگزیر ہو ... مزید
-
سپریم کورٹ نے او پی ایس افسران سے متعلق حکومت سندھ حکومت کی رپورٹ کو مبہم قراردیکر مسترد کردیا،عدالت کی چیف سیکرٹری کو تمام محکموں کے سیکرٹریز سے او پی ایس افسران سے متعلق سرٹیفکیٹس حاصل کرکے 3 ہفتوں ... مزید
-
خیبر پختونخوا سے آنے والے عسکریت پسند مارگلہ پہاڑ کے دامن میں واقع سنہارے نامی ایک گاوٴں میں سرایت کرسکتے ہیں،خفیہ اطلاعات کے بعد علاقہ میں چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں،سیکورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم ... مزید
-
سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیرمین مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.