بنوں آئی ڈی پیزکیمپ میں صرف چندخاندان ہی آبادہیں،سراج الحق،متاثرین کو دینے کے لئے صوبائی حکومت نے 35کروڑ روپے کے چیک کمشنر بنوں کے حوالے کئے قبائلی ہمارے بھائی ہیں،انکی خدمت ہم پر فرض ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 جون 2014 08:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے صرف نوے لوگوں نے بنوں کے آئی ڈی پیز کیمپ میں پناہ لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے پروفیسر ابراہیم کے ہمراہ بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ان کے مسائل سنے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی جانب سے کوتاہی کی اطلاع ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ متاثرین کو دینے کے لئے صوبائی حکومت نے پینتیس کروڑ روپے کے چیک کمشنر بنوں کے حوالے کئے قبائیلی ہمارے بھائی ہیں،انکی خدمت ہم پر فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :