سلواڈور ،مقامی حکومت کا ورلڈ کپ میچز میں ایک گول کے بدلے1111درخت لگانے کا اعلان

اتوار 22 جون 2014 08:23

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)سلواڈور میں فونٹے نووا ارینا میں گولز ہوا میں لہراتے رہے ہیں اور اس عمل میں ماحولیات کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ای ایس پی این برازیل کے مطابق ریاست بہیا میں مقامی حکومت نے ورلڈ کپ کے دوران ہر ایک مقام پر ایک گول کے بدلے 1111 نئے درخت لگانے کا منصوبہ کیا ہے جن کی زیادہ سے زیادہ حد 31111رہی۔

(جاری ہے)

ای ایس پی این برازیل کے مطابق مقامی حکومت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدار فی میچ اوسطاً پانچ گول کے تناسب سے رکھی گئی ہے جو کہ ورلڈ کپ کی 2.86فیصد کی اوسط سے زائد ہے ۔

تاہم جمعہ کے روز فرانس کی سوئٹزرلینڈ کیخلاف 5-2سے کامیابی کے بعد سلواڈور میں ہونیوالے مجموعی گولز کی تعداد تین میچ میں 17رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ 18887درخت لگائے جائیں گے ۔ہالینڈ نے اسی مقام پر گزشتہ جمعہ کو سپین کو 5-1جبکہ جرمنی نے پرتگال کو پیر کے روز4-0 سے شکست دی تھی ۔فوٹنے نووا ارینا کے مقام پر آئندہ بدھ کے روز گروپ ایف میں بوسینیا ہرزگوئینا کا مقابلہ ایران سے ہو گا جبکہ آخری 16ٹیموں کے مابین ایک مقابلہ اور ایک کوارٹرفائنل بھی اس مقام پر کھیلا جائے گا۔