پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز نہ کرانے پر غور شروع کر دیا، زمبابوے کیخلاف دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20میچ شیڈول تھا ، سیریز دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے ، زمبابوے کو فیصلے بارے آگاہ بھی کردیا گیا ہے ،ذرائع

اتوار 22 جون 2014 08:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز نہ کرانے پر غور شروع کر دیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کی زمبابوے کے خلاف سیریز سے اخراجات پورے نہیں ہونگے۔ اس لیے سیریز کو منسوخ کرنے پر غور شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاک زمبابوے سیریز دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔ سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کو دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے بورڈ کو سیریز میں عدم دلچسپی کے بارے آگاہ کر دیا ہے۔ -