تھر کے صحرا میں غذائی قلت کے سبب گذشتہ بیس دنوں کے دوران مختلف امراض میں مبتلاء 14بچے جاں بحق

اتوار 22 جون 2014 08:15

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)تھر کے صحرا میں غذائی قلت کے سبب گذشتہ بیس دنوں کے دوران مختلف امراض میں مبتلاء 14بچے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی کے سول سرجن ڈاکٹر نالے چنگو کے مطابق اسپتال میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلاء درجنوں بچے اور بڑے زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 14بچے گذشتہ بیس دنوں کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی ،غیر اعلانی لوڈشیدنگ اور بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ساتھ ہی گرمی نے مریض بچوں اور تیمارداروں کو بے حال کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :