خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اخراجات پر افطار پارٹیاں کرنے پر پابندی عائد کر دی

اتوار 29 جون 2014 08:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اخراجات پر افطار پارٹیاں کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری مہم کے باعث تمام سرکاری محکموں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران سرکاری اخراجات پر کوئی افطار پارٹی منعقد نہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچت ہو سکے اور اگر کسی محکمے یا متعلقہ حکام نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری محکمے سرکاری اخراجات پر افطار پارٹیاں منعقد کرتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے خیبرپختونخوا نے یہ ہدایات جاری کی ہیں ۔اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :