افغانستان‘ جھڑپوں میں 20 طالبان ہلاک‘ 25 زخمی‘ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد

اتوار 29 جون 2014 08:42

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں بیس طالبان ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں بیس طالبان کو ہلاک جبکہ پچیس کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران سڑک کنارے نصب بم بھی ناکارہ بنادئیے گئے جبکہ 100 خودکش جیکٹیں اور 100 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :