سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے6افراد جاں بحق

اتوار 29 جون 2014 08:36

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے6افرادملبے تلے بد کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں ہفتہ کے روز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود6افراد ملبے تلے دب گئے،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :