وزیراعظم ہاؤس نے عمران خان کی طرف سے روزانہ اخراجات کے الزامات کی تردید کردی، وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچ 10لاکھ ہے ،40لاکھ نہیں ، عمران خان کا بیان حقائق کے منافی ہے ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

اتوار 29 جون 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) وزیراعظم ہاؤس نے عمران خان کی طرف سے روزانہ اخراجات کے الزامات کی تردید کردی ، وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ خرچہ دس لاکھ ہے ، چالیس لاکھ نہیں ، عمران خان کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق 2012-13ء میں وزیراعظم ہاؤس کا سالانہ بجٹ 45کروڑ 70لاکھ تھا جبکہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کا بجٹ 38کروڑ 78 لاکھ رواں سال 36کروڑ 70لاکھ روپے رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کے سالانہ بجٹ میں عملے کی تنخواہیں ، سکیورٹی اخراجات اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت کے اخراجات بھی شامل ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا یہ بیان کہ وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچہ چالیس لاکھ ہے یہ محض ایک الزام ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ان کا بیان بے بنیاد ہے وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچہ دس لاکھ ہے چالیس لاکھ نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ عمران خان نے ستائیس جون کو بہاولپور جلسے میں یہ الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچ چالیس لاکھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :