فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم کے وزیراعظم نے امریکی صدر بارک اوماباکو چیلنج کردیا، امریکہ اور بیلجیئم کی ٹیمیں یکم جولائی کو کوارٹر فائنل راؤنڈ میں آمنے سامنے ہونگی

اتوار 29 جون 2014 08:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) بیلجیئم کے وزیراعظم نے امریکی صدر بارک اوماباکو چیلنج کردیا۔بیلجئیم اور امریکا فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں یکم جولائی کو آمنے سامنے ہونگے۔

(جاری ہے)

بیلجیئم کے وزیر اعظم ایلو ڈی روپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وہ امریکی صدر بارک اوباماسے بیئر کی شرط لگاتے ہیں۔ان کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کریگی۔تاہم امریکی صدر اومابا نے بیلجئیم کے وزیراعظم کے چیلنج کا تاحال جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :