پنجاب حکومت کا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج، عوام کو صرف سستے آٹے کی فراہمی میں 5ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ،شہبازشریف،متعلقہ ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے رمضان بازاروں میں گھی ، چینی ، انڈے اورچکن میٹ بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہوں گے،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

اتوار 29 جون 2014 08:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان المبارک کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لئے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکیج کا اعلان کیاہے جس کے تحت عوام کو صرف سستے آٹے کی فراہمی پر 5ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے -یہ بات انہوں نے یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - جس میں رمضان پیکیج پر عملدرآمدکے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے میں دستیاب ہوگا -اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 330روپے جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 660روپے میں ملے گا -

انہوں نے کہاکہ متعلقہ ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے رمضان بازاروں میں گھی ، چینی ، انڈے اورچکن میٹ بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہوں گے -رمضان بازارو ں میں یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے -انہوں نے کہاکہ کسی کو ناجائز منافع خوروی اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے -اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا-انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران اور عملے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے

متعلقہ عنوان :