امریکہ، سان فرانسیسکو میں حکام نے مشہور پل گولڈن گیٹ برج پر سے چلانگ کر خودکشیوں کو روکنے کے لیے سٹیل کی جال لگانے کے تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی

اتوار 29 جون 2014 08:43

سان فرانسیسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)امریکی شہر سان فرانسیسکو میں حکام نے مشہور پل گولڈن گیٹ برج پر سے چلانگ کر خودکشیوں کو روکنے کے لیے سٹیل کی جال لگانے کے تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس پل کی انتظامیہ کے بورڈ نے متفقہ طور اس تعیمراتی منصوبے کے لیے 76 ملین امریکی ڈالر کے رقم کی منظوری دی۔

گولڈن گیٹ بریج سنہ 1937 میں عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا اور اس وقت سے لے اب تک 1400 سے زائدہ افراد اس سے چلانگ کر خودکشی کر چکے ہیں۔خودکشی کرنے والوں کے لواحقین عرصے سے پل پر حفاظتی اقدامات کے لیے مہم چلا رہے تھے اور جال لگانے کا منصوبہ اس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔جان بروکس نے جن کی بیٹی نے سنہ 2008 میں گولڈ گیٹ برج سے چلانگ کر خودکشی کی تھی، کہا کہ ’منصوبے کے لیے رقم کے اعلان کا انتظار کرتے ہوئے ہمارے گروپ میں مزید لوگ شامل ہوئے

جو زندہ بچ جانے والوں کے لیے زیادہ تکلیف دہ تھا۔

(جاری ہے)

پل پر سے چلانگ لگا کر خودکشی کرنے کو روکنے کے لیے حکام نے سنہ 2008 میں پہلی بار دیگر حفاظتی تدابیر پر سٹیل کا جال لگانے کو ترجیح دیتے ہوئے اس کی منظوری دی تھی۔کیون ہائنز نے جن کی عمر 32 سال ہے، کہا کہ جب انھوں نے پل سے چلانگ لگائی تو انھیں ’فوراً افسوس ہوا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’کوئی بھی، اب کوئی بھی ایک جان اس پل کے ذریعے ضائع نہیں ہوگی۔لیکن اس منصوبے کے لیے رقم کی دستیابی میں رکاوٴٹ ایک بڑا مسئلہ تھا جو کہ اس وقت زیادہ تر حل ہوا جب امریکی صدر نے ایک قانون پر دستخط کیے جس کے تحت حفاظتی بند اور جال کے منصوبوں کے لیے وفاق کی طرف سے رقم فراہم کرنے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :