پی پی ایل حصص نجکاری حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے: نوازشریف،حکومت نے پی پی ایل کے سات کروڑ حصص فروخت کر دیئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا پھل لوگوں کو جلد منتقل کیا جائے گا۔وزیراعظم کا بیان

اتوار 29 جون 2014 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء )وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی نج کاری سے حکومت کی پالیسیوں پر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہارہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایک بیان میں انہوں نے پی پی ایل حصص کی فروخت پر نجکاری کمیشن کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ان حصص کیلئے تاریخی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پی پی ایل کے سات کروڑ حصص فروخت کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار پاکستان میں طویل معاشی استحکام کیلئے پرامیدہیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا پھل لوگوں کو جلد منتقل کیا جائے گا۔