شمالی وزیرستان کے خاندان میں پیدا ہونے والے بجے کا نام ”عضب خان“ رکھ دیا،اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ بچے کا نام ”عضب خان“ پاک فوج کے آپریشن پر رکھا، اہل خانہ

اتوار 29 جون 2014 08:38

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء ) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندان نے پاک فوج کے آپریشن سے متاثر ہوکر اپنے نومولود بچے کا نام عضب خان رکھ دیا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے علاقہ چھوڑنے والے ایک متاثرہ قبائلی کی بیوی نے بنوں کے مقامی اسپتال میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد بچے کے والدین نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن “ضرب عضب” سے متاثر ہو کر بچے کا نام عضب خان رکھ دیا، بچے کی پیدائش پر خاندان کے افراد کا انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ ہم نے اپنے بچے کا نام پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ”ضرب عضب“ کے نام پر رکھا۔

واضح رہے کہ عضب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار تھی جو غزوہ احد سے قبل ایک صحابی نے انہیں تحفے میں دی تھی، رسول اللہ نے اس تلوار کو کئی غزوات میں استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :