بھارت ، 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک، حادثہ نئی دہلی کے شمال میں پیش آیا ، ہلاک ہونے والوں میں عورتیں ، بچے بھی شامل

اتوار 29 جون 2014 08:41

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء ) بھار تی دارالحکومت نئی دہلی میں 4 منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے شمالی علاقے تلسی نگر میں 50 سال قبل قائم کی گئی 4 منزلہ خستہ حال عمارت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نئی ہلی کے ڈپٹی کمشنر نے واقعے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نئی دلی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت کے ساتھ ہی قریبی عمارت میں تعمیری کام جاری تھا اور شائد اسی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :