برازیل کی جیت پر جشن ، برازیلین پرستار نے خوشی میں مکا مار کر ٹی وی توڑ دیا ، گراؤنڈ انتظامیہ نے جیت کے جشن میں مذکورہ شخص کو معاف کردیا ، جشن رات بھر جاری رہا

منگل 1 جولائی 2014 08:01

ساؤ پولو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) برازیل کے پرستار نے ٹیم کی جیت کا جشن میں مکا مار کر ٹی وی توڑ دیا، میچ جیتنے کی خوشی میں گراؤنڈ انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو معاف کردیا ۔

(جاری ہے)

پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں جب برازیل کے گول کیپر ڑولیو سیزر نے پنالٹی شوٹ آوٴٹ کے دوران پہلا گول بچا لیا تو کھیل کے میدان کے باہر ساوٴ پاولو کے ایک بار میں ٹی وی پر میچ دیکنے والے ایک فٹبال کے دیوانے نے فرط جذبات میں ٹی وی پر گھونسا دے مارا۔

ٹی وی سیٹ اس زوردارگھونسے کا متحمل نہ ہو سکا اور بار میں لگے قیمتی ایل سی ڈی کی سکرین چکناچور ہو گئی۔چونکہ پنالٹی شوٹ آوٴٹ ابھی شروع ہی ہوا تھا اس لیے وہاں موجود بیٹھے فٹبال کے شائقین پنالٹی شوٹ آوٴٹ کا نتیجہ جاننے کے لیے بے چین ہو گئے۔ جیت کی خوشی میں ٹی وی توڑنے والے شخص کو معاف کعردیا گیا یہاں تک کہ ٹی وی توڑنے والے شخص کو بھی جیت کی خوشی میں معاف کر دیا گیا اور برازیل کی جیت کا جشن رات بھر منایا جاتا رہا